بی آئی ایس پی کی سفیر مقرر

بی آئی ایس پی کی سفیر مقرر
 بی آئی ایس پی کی سفیر مقرر

  



اسلام آباد( آن لائن) مشال یاسین ملک نے سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی اور انہیں بطور سیکرٹری بی آئی ایس عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران مشال ملک اور بی آئی ایس پی کے مابین آزاد جموں اور کشمیر میں بی آئی ایس پی کی توسیع اور کشمیری خواتین کی بااختیاری کیلئے موبلائزیشن کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کشمیر میں بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد 106193ہے۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے آزاد جموں کشمیر میں بی آئی ایس پی اقدامات کی توسیع کیلئے ان سے مدد کی درخواست کی اور بہتر مستقبل کیلئے بی آئی ایس پی مستحقین کو متحرک کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے پلیٹ فارم پر بطور سفیر بی آئی ایس پی مشال ملک کی خدمات سے فائدہ اٹھائے گا اور عزت نفس، بااختیاری اور مقصد حیات کے بی آئی ایس پی کے وژن کو فروغ دے گا۔

مشعال ملک

مزید : صفحہ اول