سائل کو اپیل کا حق نہ دینا انصاف کی نفی

سائل کو اپیل کا حق نہ دینا انصاف کی نفی
 سائل کو اپیل کا حق نہ دینا انصاف کی نفی

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے نجکاری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سائل کو اپیل کا حق نہ دینا انصاف کی نفی ہے ٗجسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد نے غلط بیانی پر ہی نواز شریف کے کیس میں اقلیتی فیصلہ دیا تھا۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا یہ ماتحت عدالت پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں ہے کہ اس کے اوپر مانیٹرنگ جج بھی لگایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ تعصب ہے اور جو شعر انہوں نے فیصلے میں لکھا ہے وہ بھی۔ انہوں نے کہا کہ آپ مجھے بتائیں کہ اقامہ میں کون لوٹا گیا ٗ مانیٹرنگ جج کے فیصلے پر اثرانداز ہونے کے تاثر بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ بہت افسوس ناک بات ہے۔

دانیال عزیز

مزید : صفحہ اول


loading...