لغاری سرداروں نے وعدے پورے نہ کرکے عوام کو مایوس کیا ‘ دوست کھوسہ

لغاری سرداروں نے وعدے پورے نہ کرکے عوام کو مایوس کیا ‘ دوست کھوسہ

  



دراہمہ(نامہ نگار) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ دور میں علاقے میں کاموں کے جال بچھائے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کو (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

خوبصورت بنایا اور میڈیکل کالج ، غازی یونیورسٹی ہم نے بنوائے اور ڈیرہ غازی خان شہر کو خوبصورت بنایا۔ ہسپتال ، تعلیم ،صحت میں بہتری کے بہت سے اقدامات کیے ۔ کھوسہ برادری نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے۔ انہوں نے کہا کہ لغاری سرداروں نے الیکشن میں کیے گئے وعدے پورے نہ کر کے عوام کو مایوس کیا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام ان کا محاسبہ کرے گی اور ان کو آئندہ عام انتخابات میں عبرت ناک شکست سے دو چار کر کے ان کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دے گی۔ اس موقع پر ملک عمران آرائیں بھی موجود تھے۔

دوست کھوسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...