میپکو‘ تحقیقات مکمل کیے بغیر مختلف الزامات میں معطل ملازمین کی بحالی شروع

میپکو‘ تحقیقات مکمل کیے بغیر مختلف الزامات میں معطل ملازمین کی بحالی شروع

  



ملتان( سٹاف رپورٹر )میپکونے تحقیقات مکمل کئے بغیر ہی معطل ملازمین بحال کرنا شروع کردئیے۔ معلوم ہوا ہے کہ میپکو نے مختلف الزامات کے تحت معطل کئے گئے ملازمین کو عبوری طور پر بحال کرنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق میپکو ریجن میں گزشتہ چار ماہ کے دران درجنوں ملازمین کو بجلی چوری(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

میں ملوث ہونے، غفلت، نااہلی ، صارفین اور کمپنی مفادات کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت معطل کیا گیا تھا تاہم تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی ان ملازمین کو عبوری طور پر بحال کرنا شروع کردیا ہے جبکہ اتھارٹی کی ہدایات تھیں کہ تحقیقات جلداز جلد مکمل کی جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...