سرکاری اداروں کا پختونوں سے ناروا سلوک‘ گڈز ایسوسی ایشن کا احتجاج

سرکاری اداروں کا پختونوں سے ناروا سلوک‘ گڈز ایسوسی ایشن کا احتجاج

  



ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی) گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن ،ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان کے صدر عبدالسلام ناصر نے گزشتہ رو ز اسلام آباد میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

عبدالغفور حیدری کو ان کے چیمبر میں شہزاد اکبر گورایہ کے ہمراہ ملاقات کی عبدالسلام ناصر نے عبدالغفور حیدری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان اور ملحقہ اضلاع میں بڑی تعداد میں پختون آباد ہیں لیکن پختونوں سے غیرامتیازی سلوک کیاجاتاہے شناختی کارڈ ہو یا پاسپورٹ آفس پر پختونوں پر بیجا اعتراضات لگائے جاتے ہیں دہشت گردی کے کیس کا بھی کوئی واقع ہو شک پختونوں پر کیاجاتاہے ۔پختونوں کے ساتھ ایسا سلوک بند کرایاجائے پختون قوم بھی محب وطن ہے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدری نے عبدالسلام ناصر کو بتایا کہ وہ اس حوالے سے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے بات کرینگے۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تمام دینی اور مذہبی جماعتیں متحدہ مجلس عمل کے قیام کے لئے متفق ہیں صرف آنے والے الیکشن میں صرف فیتہ کاٹنے کی دیر ہے جمعیت علماء اسلام 2018ء کے الیکشن میں جھوٹ اور الزامات کی سیاست کرنے والوں کو شکست دے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا خیبر پختوانخوہ میں ایک ارب سے زائد درخت لگانے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں2018کے الیکشن میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...