فوڈ اتھارٹی پر حملہ، غلہ منڈی کے تاجروں کیخلاف مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت، زدو کوب کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل

فوڈ اتھارٹی پر حملہ، غلہ منڈی کے تاجروں کیخلاف مقدمہ میں کار سرکار میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان میں غلہ منڈی کے تاجروں کی جانب سے پنجاب(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ اور زدو کوب کرنے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ممتاز آباد میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت کرنے، زدو کوب کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر محمد طاہر حبیب کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ مدثر عرف راجا قریشی ، خواجہ عثمان، عبدالستار، راشد قریشی، رانا شاہد، امیر احمد سمیت 30 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ کار سرکار میں مداخلت کرنے، زدو کوب کرنے اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔