میپکو افسروں، اہلکاروں کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے 1 ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ‘ اہداف حاصل نہ کرنے پر ٹرانسفر‘ معطلی کی کارروائی ہوگی

میپکو افسروں، اہلکاروں کو کارکردگی بہتر کرنے کیلئے 1 ماہ کی مہلت دینے کا ...

  



ملتان( سٹاف رپورٹر ) میپکو نے ناقص کارکردگی کے حامل افسروں و اہلکاروں کو کارکردگی بہتر کرنے کے لئے ایک ماہ کی مہلت دینے کا فیصلہ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کی انتظامیہ نے اکتوبر 2017ء اور مالی سال 18۔2017ء کے ابتدائی چار ماہ جولائی، اکتوبر 2017ء میں ناقص کارکردگی کے حامل افسروں اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسے افسروں اور ملازمین کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا اور اہداف حاصل نہ کرنے پر تبدیل ہی نہیں بلکہ معطل کرکے کارروائی کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...