پانامہ کیس کے تفصیلی فیصلے نے تمام ابہام دور کردئیے،یوسف رضا گیلانی

پانامہ کیس کے تفصیلی فیصلے نے تمام ابہام دور کردئیے،یوسف رضا گیلانی

  



ملتان(نیوز رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ کے تفصیلی فیصلہ سے نوازشریف کی نااہلی کے تمام ابہام دور ہوچکے ہیں اور اب نواز شریف کی عدلیہ مخالف روائیتی محاذ آرائی کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی پیپلزپارٹی قومی اداروں سے ٹکراؤ کی اجازت دے گی۔ان (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی و ملتان کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی کی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی کے ڈویژنل،ضلعی و سٹی عہدیداران اور این اے150 اور پی پی197کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ2018ء کا الیکشن پیپلزپارٹی کا ہے اور پیپلزپارٹی این اے150سمیت ملتان شہر بلکہ پورے جنوبی پنجاب میں حیران کن نتائج دے کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سرپرائز دے گی اور اپنی سابقہ روایات بحال کرتے ہوئے یہ ثابت کریں گے کہ جنوبی پنجاب آج بھی پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے انہوں نے پارٹی عہدیداران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ5دسمبر کی گولڈن جوبلی تقریبات اور15دسمبر جلسہ ملتان کا ٹاسک مکمل کرنے کیلئے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کو مل کر بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے15دسمبر کے جلسہ کو تاریخی بنانے کیلئے عوامی آگہی کے تمام آپشن کا استعمال یقینی بناکر ملتان شہر کو پیپلزپارٹی کا قلعہ ثابت کرکے دکھانا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 15 دسمبر کے جلسہ ملتان سے جنوبی پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور بعد ازاں جنوبی پنجاب کے ڈویثرنل ، سٹی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کے دوروں کا آغاز کرتے ہوئے انتخابی مہم اور لائحہ عمل جاری کریں گے اس موقع پر جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید مجتبیٰ گیلانی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، اے ڈی خان بلوچ، ملک ابوبکر اعوان، ایم سلیم راجہ، ایم کامران مگسی ، حاجی مشتاق انصاری، مشتاق حسین بلوچ، زاہد محمود صدیقی، خواجہ عمران، عمران جاوید سمرا، حاجی اکرم انصاری، مظہر خورشید صدیقی، حاجی امین ساجد، محمد اشرف بھٹی، بشیر بھٹو ، محمد شفیق سندھو، حشمت صدیقی، مظہر نواز خان، اعجاز بلوچ، اللہ بخش بھٹہ، شوکت انصاری سمیت بڑی تعداد میں کارکنان شریک ہوئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...