حکومت جنوبی پنجاب سے سوتیلی ماں والا سلوک بند کرے‘ نتاشہ دولتانہ

حکومت جنوبی پنجاب سے سوتیلی ماں والا سلوک بند کرے‘ نتاشہ دولتانہ

  



وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب سے سوتیلی ماں والا سلوک بند کرے بلند بانگ دعوے کرنے والی حکومت کو منہ کی کھانی پڑ رہی ہے شہبازشریف گزشتہ 10سال سے پنجاب پر حکومت کر رہا ہے لیکن جنوبی پنجاب سمیت صوبہ کو بہتر تعلیم اور صحت دینے سے قاصر ہے ہسپتالوں کو پرائیویٹ اور ٹھیکیداری کا(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

نظام دیاجا رہا ہے وہاڑی میں ہسپتال پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام مستفید ہونے سے قاصر ہے سرکاری فنڈز میں ملی بھگت سے گھپلے کیے جا رہے ہیں انہیں عوام کو حساب دینا ہوگا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کارکنان سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی کر کے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرایا جا رہا ہے ن لیگ نے مایوسی،تاریکی، بے روزگاری اور نامرادی کے سواجنوبی پنجاب کو کچھ نہیں دیا ترقی کے بے بنیاد دعوے جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور نہیں کرسکتے ،ایجوکیٹرز اور ہسپتالوں میں ڈسپنسر تنخواہوں سے محروم ہیں حکومت اپنی کرسی بچانے کی فکر میں لگی ہوئی ہے ہمارے غریب بیمار عوام سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی سہولتیں نہ ملنے پر کسمپرسی کی حالت میں لقمہ اجل بننے پر مجبور ہیں تو حکمران عوامی ٹیکسوں سے حاصل شدہ آمدنی کو اپنی عیاشیوں میں لٹا رہے ہیں۔بنیادی مرکز صحت سمیت ڈی ایچ کیوز ار ٹی ایچ کیوز حکمرانوں کی عدم توجہی کی وجہ سے انتہائی زبوں حالی کا شکار ہیں بیماروں کومفت ادویات کی فراہمی کے دعوے دارلٹیرے حکمران ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے بھی ادویات مہیا نہیں کرسکتے ۔تشہیر بازی میں سر گرم شوباز حکومت اور اس کے سرکاری اہلکار معمولی معمولی ٹیسٹوں کی مد میں بھی غریبوں کی کھال اْتار لی جاتی ہے۔سرکاری خزانے سے تنخواہ وصولنے اور سرکاری ہسپتالوں کی مشہوری سے ترقی پانے والے سپیشلسٹ ڈاکٹر ڈاکوٗوں سے ذیادہ بے رحمی سے غریب مریضوں کو لوٹنے میں مشغول ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہمیشہ اپنے خون سے پاکستان کی حفاظت کی ،بھٹو شہید اور اْس کے جیالوں نے استحکام پاکستان اوراستحکام جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے اور آئندہ الیکشن کامیاب ہو کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر ے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...