نواز شریف نے قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا‘ اعجاز اچلانہ

نواز شریف نے قائدانہ صلاحیتوں سے ملک کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا‘ اعجاز ...

  



کوٹ سلطان(نمائندہ پاکستان) واٹرپیور یفیکیشن پلانٹس،نشیبی علاقوں میں سپربندوں کی تعمیر و مرمت ،اورطلبہ کے لئے فوڈ سپورٹ پروگرام شروع کررہے ہیں،مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں ہی ملکی ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے،مخالفین کانہ توماضی تھانہ حال ہے اورنہ ہی مستقبل (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ہوگا،علاقہ کی تعمیروترقی ہماری کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے ، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرقدرتی آفات مہراعجازاحمداچلانہ نے موضع جام رڈتھل میں ملک خادم حسین سہوکے ڈیرہ پرعوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ لیگی حکومت کی کاوشوں سے ملک اندھیروں سے نکل کرروشنیوں میں داخل ہو چکاہے مسلم لیگ ن کی حکومت میں ملکی ترقی کاگراف اونچاہواہے۔سابقہ حکومتوں نے ملک کوتباہی کے دہانے پرلاکھڑاکیاتھامگرمیاں محمدنوازشریف نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پرملک کی ڈوبتی کشتی کوسہارادیاہے ہماری بدقسمتی کہ ملک دشمن عناصرکوملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی تھی جس میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے سازشوں کے ذریعے میاں محمدنوازشریف کوعوامی فلاح وبہبودسے روک دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع لیہ کی تعمیروترقی کی کہیں مثال نہیں ملتی نشیبی علاقوں میں سپربندون کی تعمیرومرمت کاکام تیزی سے جاری ہے جس کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف نے دورہ لیہ کے موقع پرمیری درخواست پرتیس ارب روپے کے خطیرفنڈمختص کیے تھے اورنشیبی علاقوں کوسیلاب اوردریاکی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سابقہ ادوارمیں جھوٹے سیاست دانوں نے عوام کوسبزباغ دکھاکرمیلوں ٹھیلوں پرہی ٹرخائے رکھاسال میں ایک بارکتوں اورگھوڑوں کے میلاکرواوہ سمجھتے تھے ہم نے علاقہ کی ترقی کافرض اداکردیامستقبل میں لیہ کی ہریونین کونسل میں واٹرپیوریفیکشن پلانٹ لگانے کاکام شروع ہوجائے گاجہاں سے عوام کوپینے کاصاف پانی مہیاکیا جائے گا۔جلسہ میں عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر