اہلسنت کی سیاسی جماعتوں نے نظام مصطفےٰ متحدہ محاذ کے نام سے گرینڈ الائنس کا اعلان کر دیا‘ حامد سعید کاظمی عبوری کوآرڈی نیٹر نامزد

اہلسنت کی سیاسی جماعتوں نے نظام مصطفےٰ متحدہ محاذ کے نام سے گرینڈ الائنس کا ...

  



ہیڈپنجند(نامہ نگار) اہلسنت کی سیاسی جماعتوں نے نظام مصطفی متحدہ محاذ کے نام سے گرینڈالائنس قائم کر لیا ہے جس کااتفاق رائے سے عبوری طور پر کوارڈینیٹر سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی کو نامزد کیا گیا ہے، اس سلسلے میں گرینڈالائنس کے منشور اور دستور کی تیاری کے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

لئے پانچ رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے دریں اثنا اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریزپر مشتمل مجلس شوریٰ بھی تشکیل دے دی گئی ہے، گرینڈالائنس کا آئندہ اجلاس بیس نومبر کو راولپنڈی میں ہو گا، ایوان اقبال لاہور میں سجادہ نشین درگاہ امیرملت علی پور شریف پیر سید منور حسن شاہ کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں اہل سنت کی تمام جماعتوں نے مشترکہ طور پر شرکت کی اور اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا۔

گرینڈ الائنس

مزید : ملتان صفحہ آخر