اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور مقامی مدرسہ کے طلبہ پر مشتمل وفود کا پاک فوج کے ساتھ ایک دن‘ کینٹ کا دورہ کیا
خانقاہ شریف (نامہ نگار)مقامی مدرسہ اوریونیورسٹی کے طلباء نے ایک دن پاک فوج کے ہمراہ گزارا آئی ایس پی آر کی (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
پریس ریلیزکے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 60طلباء کا ایک گروپ 31اکتوبر 2017کو بہاولپور کینٹ اور مدرسہ الجامعہ الصدیقہ کے 50طلباء پر مشتمل ایک گروپ نے 6نومبر 2017کو پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کے لئے بہاولپور کینٹ کا دورہ کیا۔ 31کور کے زیراہتمام منعقد کیے گئے اس پروگرام کا مقصد طلباء کو ٹینک اورپاک فوج کے دفاعی سازو سامان سے متعلق آگاہی دِلانا اور پاک فوج کی دِفاعی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے متعلق آگاہ کرنا تھا۔طلباء وطالبات نے انتہائی دلچسپی لیتے ہوئے بکتر شکن گاڑیوں، ٹینکوں اور چھوٹے ہتھیاروں کے فائر کا مشاہدہ کیا۔