پیرطریقت کی زندگی اللہ و رسول ؐ کی خوشنودی میں گزری‘ قاری احمد میاں

پیرطریقت کی زندگی اللہ و رسول ؐ کی خوشنودی میں گزری‘ قاری احمد میاں

  



ملتان (سٹی رپورٹر) خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاجزادہ قاری احمد میاں نے کہا ہے کہ پیر طریقت کی تمام زندگی اللہ اوراس کے رسول ؐکی خوشنودی میں بسر کی آپ ؒ نے جو علم حاصل کیا وہ عمل کے زریعے پورے ملتان کو روشن و سیراب کیا پیر طریقت نہائیت سادہ منش شخصیت کے حامل تھے اور (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

دنیاوی مال و لالچ سے بے نیاز تھے تمام عمر نماز کی ترغیب اور نیکی پر عمل کی تلقین کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانقاہ حامدیہ قلعہ کہنہ قاسم باغ پر پیر طریقت حضرت حامد علی خان ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کی قاری احمد میاں خان نے مزید کہا کہ آپ ؒ کی زندگی آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے سیاست کو دین کی سربلندی اور نظام مصطفی ؐ کے نفاذ اور مقام مصطفی ؐ کے تحفظ کے لئے اپنایا اور تحریک تحفظ ختم نبوت میں بھی آپ ؒ نے تاریخی کردار ادا کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ قادیانی غیر مسلم ہیں اور یہی قادیانی ملک پاکستان کے خلاف سازشوں کے ذریعے ملک کو سیکولر بنانا چاہتے ہیں اسی بناء پر ملک کے قانون میں ترمیم کروانے کی سازش کی گئی لیکن غیور عوام اور علماء نے اس سازش کو ناکام بنا دیا اگر آئندہ ایسی کوئی حرکت کی گئی تو پوری قوم عہد کرتی ہے کہ اس کے خلاف پوری قوم میدان میں آجائے گی ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس کا تحفظ ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے ہماری نسلیں بھی اس کے تحفظ کے لئے کردار ادا کرتی رہیں گی انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام کی زندگی کو مشعل راہ بنا کر سودی خوری جیسی لعنت کو ختم کرنا ہے اور اسلام، شریعت مطہرہ پر عمل پیرا ہوکر زندگی بسر کرنا ہے جبکہ اس موقع پر انہوں نے تمام انتظامیہ ، مدارس کے معاونین ، ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دینے والے طلبہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا تقریب میں پروفیسر عبدالقدوس حامدی،علامہ مفتی مظہر مختار،مولانا حسین احمد مدنی،حاجی سلیم قریشی،زاہد بلال قریشی،صاحبزادہ مولانا عثمان پسروری،ملک اکمل ویسن،پیر سید قاری عبدالرؤف قریشی،سہیل حسن گیلانی سجادہ نشین اوچ شریف،اختر عالم قریشی،حاجی عبدالصمد حامدی،حاجی سجاد علی حامدی،حاجی فدا محمد حامدی،پروفیسر اختر علی انصاری،شیخ عبدالحمید قادری،ادریس گل لاہور،سجاد احمد ڈیرہ غازی خان، ارشد اقبال نیازی،غلام مرتضیٰ نیازی،محسن رضا قادری اور مریدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر فارغ التحصیل علماء کرام کے دستار بندی کی گئی عرس کے تیسرے روز بعد بعد نماز فجر قرات ہوئی جس میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے قراء حضرات نے شرکت کی عرس کے اختتام پر سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نے ملکی سالمیت اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کرائی دعا کے بعد لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

قاری احمد میاں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...