ادویہ چوری سکینڈل کی انکوائری نشتر حکام کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گئی
ملتان(نمائندہ خصوصی) انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان میں ادویہ چوری سکینڈل انکوائری نشتر ہسپتال ملتان کے حکام کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گئی ہے معلوم ہوا ہے انکوائری آفیسر عدنان آصف بھٹہ کی جانب سے پرچیز ریکارڈ طلب کرنے کے باوجود نشتر ہسپتال انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
نشتر ہسپتال حکام کی جانب سے ریکارڈ فراہم نہ کرنیکی کیوجہ سے ڈاکٹر عاشق ملک مسلسل ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں انکوائری آفیسر کی جانب سے 1 ہفتہ قبل آخری مرتبہ پرچیز ریکارڈ طلب کرنے کا نوٹس نشتر حکام کو جاری ہوا تھا۔