چکوال ،بس بریک فیل ہونے پر پل سے نیچے گر گئی ،20مسافر جاں بحق، 40زخمی

چکوال ،بس بریک فیل ہونے پر پل سے نیچے گر گئی ،20مسافر جاں بحق، 40زخمی

  



چکوال(مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ سے رائے ونڈ جاتے ہوئے بس ڈھوک پٹھان کے قریب بس پل سے نیچے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور 40زخمی ہوگئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بد قسمت بس میں60سے زائد مسافر سوار تھے ،جو کوہاٹ سے رائے ونڈ جارہی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔زخمیوں کو تلہ کنگ تحصیل ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ایمبولنسز کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے مقامی افراد ذاتی گاڑیوں میں زخمیوں کوہسپتال پہنچایا۔

بس حادثہ

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...