پاک بحریہ میری ٹائم مفادات ،گوادر بندرگاہ اور سی پیک کی سکیورٹی کیلئے تیار :وزیر اعظم

پاک بحریہ میری ٹائم مفادات ،گوادر بندرگاہ اور سی پیک کی سکیورٹی کیلئے تیار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا دارومدار سمندری شعبے کی ترقی پر ہے، پاک بحریہ میری ٹائم مفادات ، گوادر بندرگاہ اور سی پیک کی سکیورٹی کیلئے پوری طرح تیار ہے، حکومت پاکستان بحریہ کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کو موثر اورمتوازن قوت بنایا جائے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز نیول ہیڈکواٹر کادورہ کیا، انہوں نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ سمندری حدود کے تحفظ کیلئے ہر دم تیار ہے، اقتصادی ترقی کیلئے میری ٹائم شعبے کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہوں ۔
وزیراعظم