بُچہ گوالہ کالونی کے سکینڈل کی انکوائری،لینڈ ریکارڈ طلب

بُچہ گوالہ کالونی کے سکینڈل کی انکوائری،لینڈ ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ضلع کونسل کی جانب سے بچہ گوالہ کالونی مین فراڈ سامنے آنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ملتان سٹی،ایس سی او اور کالونی مالکان کے خلاف اندراج مقدمہ کا کیس تھانہ چہلیک بجھوایا گیا۔جنہوں نے متعلقہ علاقہ نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ درج کرنے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

سے انکار کردیا۔جس کے بعد ضلع کونسل نے تھانہ بی زیڈ سے رجوع کیا۔ایس ایچ او نے گزٹیڈ آفیسر کا نام شامل ہونے پر سی پی او آفس سے لیگل رائے مانگی۔اسی دوران ضلع کونسل ملتان میں ڈیپارٹمنٹل انکوائری شروع کردی گئی۔تو اس انکوائری میں ضلع کونسل کے بڑے نام سامنے آئے معلوم ہوا ہے اس کیس میں بوسن ٹاؤن کے ایک ایڈمنسٹریٹر کا نام بھی سامنے آیا۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور ضلع کونسل حکام نے باہمی مشاورت سے کیس کی ہیت تبدیل کرکے تمام ملبہ کالونی مالکان پر ڈال دیا گیا اور اس فراڈ کی مرکزی کرداروں کو بچالیا گیا۔کیس کی ہیت تبدیل کرنے کے بعد ضلع کونسل حکام نے انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان کو ریفر کردیا۔بتایا گیا ہے ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان انجینئر امجد شعیب ترین نے اس کیس کا انکوائری آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن لطیف خان کو نامزد کیا اور انہیں فری ہینڈ دیا ہے۔انکوائری آفیسر نے فوری طور پر ضلع کونسل اور لینڈ ریکارد سنٹر ملتان سٹی کے حکام سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ریکارڈ کی انسپکشن کے بعد ذمہ داروں کو انکوائری کیلئے طلب کیاجائے گا۔