کھیل کے دوران معمولی جھگڑے پر دوستوں نے ساتھی کی جان لے لی

کھیل کے دوران معمولی جھگڑے پر دوستوں نے ساتھی کی جان لے لی

  



ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) عدم برداشت کی انتہا،ڈاہرانوالہ کے قریبی گاؤں چکنمبر126مراد میں کھیل کے دوران معمولی جھگڑے کی رنجش پر شاہ زیب،دانش اور دو نامعلوم ساتھیوں نے 13 سالہ حنان مقصود ولد مقصود احمد ذات گل جٹ جو کہ آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا کو اپنے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ہی ہم نواؤں نے چھریوں کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جسے تشویش ناک حالت میں بہاولپور ریفر کیا گیا جہاں حنان مقصود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ڈاہرانوالہ پولیس نے چچا طارق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر