پولیس کی مداخلت‘ نشاط روڈ پر خطرناک عمارت دکانداروں، رہائشیوں سے خالی

پولیس کی مداخلت‘ نشاط روڈ پر خطرناک عمارت دکانداروں، رہائشیوں سے خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے نشاط روڈ پر خطرناک عمارت دوکاندارں اور رہائشیوں سے خالی کرالی ہے عمارت میں موجود دکانداروں کی مزاحمت پر کئی گھنٹے تک عمارت خالی نہیں کروائی جا سکی جس پر علاقہ پولیس بلا کر عمارت خلای کروائی گئی ڈی سی ملتان کی جانب سے نشاط روڈ پر موجود 14 مرلے زمین پر موجود 2 منزلہ عمارت خطرناک قرار دیکر خالی کروانے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کے احکامات جاری کیے گئے تھے مذکورہ زمین پر 12 دکانیں اور اوپر رہائشی کمرے بنائے گئے ہیں ضلعی حکومت اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے خطرناک عمارت کو خالی کرانے کیلئے متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن مالک عمارت رضا کھوکھر کی جانب سے عمارت خالی نہیں کرائی جارہی تھی گذشتہ روز میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات اور بلڈنگ برانچ مخدوش بلڈنگ خالی کرانے کیلئے پہنچ گئی جس پر دکانداروں نے شدید احتجاج کر دیا ہے اور عمارت خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے جس پر علاقہ پولیس طلب کر لی گئی پولیس کی مدد سے مخدوش عمارت خالی کروالی گئی انتظامیہ کی جانب سے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دی گئیں تاکہ دوبارہ بلڈنگ میں رہائش نہ رکھی جاسکے اور نہ دوکان بنائی جاسکے۔
خطرناک عمارت خالی