قندیل بلوچ قتل کیس‘ مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس‘ مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 13 ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

بعد از گرفتاری پر سماعت 13 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فا ضل سیشن جج کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری انوار الحق کی عدالت میں ہوئی جس میں مفتی عبدالقوی کے وکلاء میں محمد اکبر بھٹہ سمیت تین وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دئے کہ مفتی عبدالقوی کو مقدمہ میں تفتیش مکمل ہونے اورچالان عدالت پیش ہونے کے بعد بدنیتی سے جان بوجھ کر ملوث کیا گیا جسمانی ریمانڈکے دوران اس سے کوئی برآمدگی عمل میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس کے خلاف کوئی ثبوت بھی موجودنہیں ہے اور نہ ہی مدعی مقدمہ عدالت میں پیش ہو رہا ہے اس لئے درخواست گذارکوضمانت پر رہاکرنیکاحکم دیاجائے عدالت نے وکلاء کی بحث کے لئے آئیندہ سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔

قندیل بلوچ قتل کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر