ڈی جی رینجرز سندھ کی سربراہی میں 19 رکنی وفد بارڈر کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت روانہ

ڈی جی رینجرز سندھ کی سربراہی میں 19 رکنی وفد بارڈر کانفرنس میں شرکت کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(صباح نیوز)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی سربراہی میں 19 رکنی وفد بھارت روانہ ہو گیا، پاکستانی وفد نئی دہلی میں ہونے والی بارڈر کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل سعید کی سربراہی میں وفد واہگہ بارڈر کے راستہ امرتسر پہنچا جہاں سے بذریعہ ہوائی جہاز نئی دہلی روانہ ہو گیا وفد میں وزارت داخلہ کی ایک ایڈیشنل سیکرٹری بھی شامل ہیں پاکستانی وفد نئی دہلی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرے گا اور بی ایس ایف حکام سے سرحدی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔