ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے پروگرام سٹینڈرڈ ائزیشن پر 10ارب خرچ کئے جائیں گے :محمد عاطف

ابتدائی و ثانوی تعلیم کیلئے پروگرام سٹینڈرڈ ائزیشن پر 10ارب خرچ کئے جائیں گے ...

  



بٹ خیلہ (بیورورپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم و برقیات محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی طرف سے شروع کردہ پروگرام سیٹنڈرڈائزیشن پر 10ارب روپے خر چ کئے جائیں گے۔ اور اس پروگرام میں پورے صوبے کے تمام ہائیر سیکنڈری سکولوں کو معیاری بنایا جایے گا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سٹینڈرڈائزیشن پروگرام میں تمام ہائیر سیکنڈری سکولوں میں ایک ہی طرح کے ماڈرن کلاس رومز ، کھیلوں کی سہولیات ، انٹر یکٹو بورڈ ز، صاف پانی کی سہولیات اور معذور طالبعلموں کیلئے الگ سہولیات مہیا کی جائیگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پرانے وقتوں میں تعلیم کے محکمے کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی تھی۔ جبکہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم کے میدان میں عملی اور انقلابی اقدامات کئے۔ جس وقت تعلیم کا محکمہ مجھے حوالہ کیا گیا اس کا ٹوٹل بجٹ 62ارب روپے تھا جبکہ امسال محکمہ تعلیم کو بجٹ میں 137ارب روپے ملے ہیں۔ یہ باتیں صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے گورنمنٹ شہید فاہد احمد ہائیر سیکنڈری سکول غنی ڈھیری ملاکنڈ میں افتتاحی تقریب کے بعد اپنے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر ایم این اے جنید اکبر ، ایم پی اے شکیل خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملاکنڈ پروفیسر محمد عزیر علی ، اسسٹنٹ کمشنر درگئی، سکولز کے پرنسپل، طلباء اور ان کے والدین موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 40ہزار اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا جبکہ مزید 17ہزار اساتذہ کی بھرتی کیلئے عنقریب اشتہار شائع کیا جائیگا۔ اسی طرح 83ہزار اساتذہ کی ٹریننگ بھی شروع ہے۔ جس پر56کروڑ روپے خرچہ آئیگا۔ جبکہ سکولوں میں باقی ماندہ سہولیات کی تکمیل پر بھی 29ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے اساتذہ اورطالب علموں کی صلاحیتوں میں بہت اضافہ ہوا ہ اوراساتذہ کی حاضری اب یقینی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کے بعد بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری سکول کے طالب علم کو 10لاکھ روپے انعام دیا جائیگا۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ تعلیم پرانسان کا بنیادی حق ہے۔ اور ہماری کوشش ہے کہ اس پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے تاکہ ہمار ا آنے والے کل روشن اور تابناک ہو۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے اہلیان علاقہ کے مطالبہ پر 3گرلز ہائیر سیکنڈری سکولوں کو بھی سٹنڈرڈائزیشن پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...