باڑہ ،سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی آبپاشی نالے بند کردیئے
باڑہ (نامہ نگار)تحصیل باڑہ کاعلاقہ میلوارڈ اکا خیل میں زمینداروں مطالبے پر سکیورٹی فورسز نے ابپاشی کے لیے غیر قانونی طور پر بنائے گئے ایری گیشن ناکے بند کر دئے ہیں ۔مقامی ذرائع کے مطابق سپیرہ ڈیم سے نکالے گئے نہروں کی پانی کو میلوارڈ کے علاقے میں مختلف مقامات پر غیر ضروری ناکوں کی اپریشن شروع کی گئی ہے اور علاقائی لوگوں نے فورسز کے ساتھ مل کر متعدد ناکوں کو بند کردیاہے ۔اس موقع پر غیرقانونی واٹر چینلز کی اپریشن میں محسود سکاؤٹس 165ونگ کمانڈر کرنل عمران نے بھی حصہ لیا اور غیر قانونی ناکوں کا جائزہ لیکر عوامی مطالبات کی روشنی میں ناکوں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کے احکامات جاری کئے ۔اس اقدام پر عوام نے وینگ کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کو سراہا ۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اگر غیر قانونی ناکوں کے خلاف مزید کاروائی کی گئی تو اکا خیل قبیلے کی ہزاروں ایکڑ زمین قابل کاشت بن جائے گی ۔