چارسدہ ،لیڈی ڈاکٹر کی غفلت ،خاتون نے ہسپتال کے باتھ روم میں بچے کو جنم دیا

چارسدہ ،لیڈی ڈاکٹر کی غفلت ،خاتون نے ہسپتال کے باتھ روم میں بچے کو جنم دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں لیڈی ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف کی مبینہ غفلت کی وجہ سے بچے نے باتھ روم میں جنم دیا ۔ بچہ پیدا ہوتے ہی موت کے وادی میں چلا گیا۔ لواحقین سراپا احتجاج بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چارسدہ میں مقامی شہری حمد اللہ نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وہ اپنی بیوی کو زچگی کے حوالے سے معائنہ کیلئے چارسدہ ہسپتال لائے تھے جہاں پر او پی ڈی میں لیڈی ڈاکٹر ارم ستار نے ان کوکلینک آنے کی ہدایت کی جہاں لیڈی ڈاکٹر ارم ستار نے ان سے فیس لیکر آج بروز بدھ صبح آٹھ بجے ہسپتال آنے کی ہدایت کی ۔ انہو ں نے کہاکہ لیڈی ڈاکٹر ارم ستار کی ہدایت پر آج صبح آٹھ بجے وہ بیوی کو لیکر ہسپتال پہنچے مگر صبح سے شام تک لیڈی ڈاکٹر اور نہ کسی نرس نے ان کے بیوی کا علاج معالجہ شروع کیا ۔ انہوں نے کہاکہ زچگی کی بیماری کی وجہ سے ان کی بیوی کو کافی تکلیف تھی اور وہ مسلسل باتھ روم جاتی رہی ۔ اس دوران ان کی بیوی نے باتھ روم میں بچے کو جنم دیا اور چند لمحے بعد انہوں نے باتھ روم میں ہی جان دے دی ۔ انہوں نے وزیر اعلی پرویز خٹک اور صوبائی وزیر صحت سے اس حوالے سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔ دوسری طرف ہسپتال کے ایم ایس سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ڈی ایم ایس ڈاکٹر جبران سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد ڈاکٹر جبران نے اپنے موقف میں کہا کہ واقعہ کے حوالے سے انکوائری کے بعد وہ کچھ کہنے کے پو زیشن میں ہونگے ۔