گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف پولیو ڈے کے بائیکاٹ کا اعلان

گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف پولیو ڈے کے بائیکاٹ کا اعلان

  



ملتان (وقائع نگار) گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ہسپتالوں کی نجکاری کی حکومتی پالیسی کے خلاف 20 نومبر کو پولیوڈے کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ صحت و ہسپتالوں کے ملازمین پولیو مہم میں بطور احتجاج حصہ نہیں لیں گے، اس بات کا اعلان گزشتہ روز گرینڈالائنس ضلع ملتان کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں رورل(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ڈاکٹرز آرگنائزیشن کے صدر ڈاکٹر اظہر ملک، ڈاکٹر حبیب سرگانہ،ڈاکٹر ذیشان گردیز ی، ڈاکٹر کاشف راؤ، ڈاکٹر ضیاء حیدر، آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری مقبول احمد گجر، لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر رخسانہ انور، صوبائی سینئر وائس چئیرمین اے ڈی کنول، الائیڈ ہیلتھ کارڈیالوجی کے صدر کلیم سہرانی، عمران، محمد علی رضا، تنویر عباس، عبدالرحمن، لیڈی ہیلتھ وزیٹر ز کی صدر بشریٰ خانم، میڈم نزہت، فرزانہ پروین، حفیفہ ستار، ایپکا ہیلتھ کے صدر محمد طاہر ملک، چئرمیں محمد شفیق سیال، الائیڈ ہیلتھ ملتان کے صدر عمران احمد، ہیلتھ نیوٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر ساجد حفیظ، ابوبکر ریحان بھٹی، جواد احمد، سی ڈی سی سٹاف فیڈریشن کے صدر احمد یار خان، سینی ٹیشن ایسوسی ایشن کے صدر سعیدسجاد رضا،عامر جعفر، فاطمہ جناح ہسپتال کے وقاص نعیم، عمران م،فیاض حسین، الائیڈ ہیلتھ کے جمیل احمد،شہبازشریف ہسپتال کے ملک عمران یوسف، نشتر پیرامیڈیکس کے جنرل سیکرٹری اشرف ساقی، ای پی آئی فیڈریشن سے ملک محمد شفیع، لیڈی ہیلتھ سپروائزرسے یاسمین ناز سمیت درجنوں عہدے داروں اورتنظمیوں کے نمایندوں نے شرکت کی،اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج وہڑتال کا شیڈول 16 نومبر کو دوبارہ جاری کیا جائے گیا۔

بائیکاٹ کا اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...