میڈیکل ، ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے دوبارہ ہونیوالے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان

میڈیکل ، ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے دوبارہ ہونیوالے انٹری ٹیسٹ کے نتائج ...

  



ملتان(وقائع نگار)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لئے دوبارہ ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق دو امیدواروں نے برابر نمبر حاصل کرکے پہلی اور دو ہی امیدواروں نے برابر نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، رزلٹ کے مطابق رول نمبر 0015424 کمیل اعجاز ولد اعجاز حسین نے مجموعی نمبر 1100 میں سے 1076 اور رول نمبر 0017774 محمد شعیب ولد حافظ محمد اسماعیل نے 1076 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،اسی طرح رول نمبر 0014628 حافظ نادر مرتضیٰ ولد امجد حسین نے 1070 اور رول نمبر 0800076 فرح سعید ولد محمد سعید نے 1070 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی،انٹری ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 48533 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا،ان میں سے 61.74 فی صد سٹوڈنٹس نے 60 فی صد یا اس سے زائد نمبر حاصل کئے، 14.38 فی صد کے نمبر 50 سے 59 فی صد تک رہے اور 11.55 فی صد امیدواروں نے 40 سے 49 فی صد تک نمبر حاصل کئے۔دریں اثناء یونیورسٹی حکام کے مطابق مجموعی تناسب سے 83.4 فی صد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار ایڈمیشن کٹس جمع کرانے کے اہل ہوں گے، ایڈمیشن کٹس یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، نشترمیڈیکل یونیورسٹی اور راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سے 10 سے 17 نومبر تک حاصل کی جا سکیں گی اور انہیں تاریخوں میں ہفتہ اتوار سمیت 9 سے 4 بجے تک جمع کرائی جاسکیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...