پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھایا جائے‘ کانجی رام

پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھایا جائے‘ کانجی ...

  



صادق آباد(نامہ نگار )پاکستان کے عوام نے ہمیشہ سکھ برادری کے حقوق اور تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں بالخصوص تمام اداروں نے ملی یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے حالیہ دنوں بابا گرو نانک کے یوم پیدائش کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان امن کا گہوارہ اور دوست ممالک سے آنیوالے عقیدت مند وں کی بہتر سیکورٹی کا ضامن ہے ان خیالات کا اظہار(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام نے گزشتہ روز ملاقات کرنیوالے سکھ برادری کے تاراسنگھ ، ایم پی اے رمیش سنگھ و دیگرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تاراسنگھ اور رمیش سنگھ نے ایم پی اے کانجی رام کو بابا گرو نانک کی زندگی پر لکھی گئی کتاب اور شال کا تحفہ پیش کیا ۔ کانجی رام نے مزید کہاکہ بابا گروہ نانک کے 549ویں جنم دن کے موقع پر ننکانہ صاحب میں حکومت پنجاب نے تمام داخلی و خارجی راستوں پر بہترین انتظامات کئے ہیں جسے سکھ برادری نے سراہا بھی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک آپس میں تناؤ پیدا کرنے کی بجائے مفاہمتی عمل کو آگے بڑھائیں تاکہ خطہ میں پائیدار امن قائم ہو سکے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...