ایم کیو ایم کے حوالے سے میری پیش گوئی پوری ہوگئی،منظور وسان

ایم کیو ایم کے حوالے سے میری پیش گوئی پوری ہوگئی،منظور وسان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیربرائے صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ میں نے ایم کیوایم اور پی ایس پی کے حوالے سے جو پیش گوئی کی تھی وہ پوری ہورہی ہے، بدھ کوسندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہاکہ کچھ ہفتے قبل کہا تھا کہ ایم کیوایم کے تمام دھڑے ایک ہوجائیں گے اور ان دھڑوں کا سربراہ دبئی سے ہوگا، صحافی نے سوال کیا کہ دبئی میں کئی رہنما ہیں پاکستان میں 14 سال اقتدار میں رہنے والا یا 10سال اقتدار میں رہنے والا سربراہ ہوگا ؟، جس کے جواب میں منظور حسین وسان نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام لئے بغیر کہا کہ کم دورانیہ کے لئے اقتدار میں رہنے والا ان دھڑوں کے لئے بہتر ہوگا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میری مزید پیش گوئیاں سچ ثابت ہوں گی صرف ایم کیوایم اور پی ایس پی ہی نہیں بلکہ ایم کیوایم کے دیگر دھڑے بھی یکجا ہوں گے۔

مزید : کراچی صفحہ اول