متحدہ کے کارکن مجرم عرفان عرف کالا کی سزا کالعدم

متحدہ کے کارکن مجرم عرفان عرف کالا کی سزا کالعدم

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن مجرم عرفان عرف کالا کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ایم کیوایم کارکن مجرم عمران عرف کالا کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت دورکنی بینچ کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے ملزم عمران عرف کالا کی سزا کو کالعدم قرار دے دیتے ہوئے جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کارکن عمران عرف کالا کو 19 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔مجرم کو 2016 میں پیرآباد کے علاقے سے پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے وقت مجرم سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...