چہلم امام حسینؓ،وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

چہلم امام حسینؓ،وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی ذیرصدارت ہونیوالے ایک اہم اجلاس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پرصوبے میں پولیس کی جانب سے تیارکردہ سیکیورٹی پلان کے تحت مجموعی اقدامات لائحہ عمل اور حکمت عملی کا خصوصی حوالوں سے جائزہ لیا گیا اورمذید احکامات دیئے گئے ۔اجلاس میں سیکیریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز،آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ،ایڈیشنل آئی جیز کراچی , سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اور تمام پولیس رینج بشمول زونل ڈی آئی جیز نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ چہلم کے موقع پرمرکزی مساجد، امام بارگاہوں ودیگرکھلے مقامات پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ مرکزی جلوس مجالس کے موقع پرتمام ایس ایچ اوزعلاقوں میں اپنی موجودگی کے تحت پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ کے عمل کو مذید سخت بنانے کے مجموعی امور کو عملاً یقینی بنائیں گے ۔ چہلم کے موقع پر مرکزی جلوس ومجالس کی سیکیورٹی کے حوالے سے مربوط اور مستحکم روابط کے تحت داخلی وخارجی راستوں پر نگرانی وناکہ بندی کے تحت سرچنگ کے عمل کو انتہائی ٹھوس اور مؤثر بنایا جائے ۔ وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ سے تمام اہم مقامات کی سوئپنگ اور کلیئرنس کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کوتھانوں کی سطح پر مذید مضبوط اور غیرمعمولی بنایا جائے ۔ سیکیورٹی پلان اور اسکے تحت اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی ۔