ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

ڈکیتی ، چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیتی سامان سے محروم

  



ملتان (کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہر ی لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے گلشن قلندر ٹاون میں4 مسلح ڈاکووں نے شہری الطاف حسین کے گھر داخل ہوکر 1لاکھ 10ہزار روپے نقدی ، 1 تولہ سونا اور دیگر اشیاء (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

لے اڑے ، کینٹ پولیس کے علاقے سے تاج محمد اور عبدالوحید سے موبائل فون چھین لئے گئے گلگشت پولیس کے علاقے سے رئیس احمد سے موبائل فون، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے ٹاٹے پور میں منیر احمد سے موٹر سائیکل اور بستی ملوک کے علاقے میں خالد محمود سے بیس ہزار روپے چھین لئے گئے جلیل آباد پولیس کے علاقے سے غلام علی کا موٹر سائیکل چور ی کر لیا گیا مظفرآباد پولیس کے علاقے چناب پارک کے قریب محمد وقاص کی کریانہ کی دکان سے ایک لاکھ 26 ہزار روپے مالیت کا سامان، نیوملتان کے علاقے سے عائشہ کا موبائل فون، چوک قذافی پر یاسین کی جیب سے 26 ہزار روپے، سیتل ماڑی کے علاقے میں شبیر کے آفس سے دوموبائل فون چوری کر لئے گئے۔

ڈکیتی، چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...