پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی کا معاملہ،کامیاب امیدوار جاب آفر لیٹر کیلئے طلب

پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اسسٹنٹ پروفیسر کی تعیناتی کا معاملہ،کامیاب ...

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اسسٹنٹ پروفیسرز کو تعیناتی کے لیے طلب کر لیا ، جاب آفر لیٹر 15 ، 16 اکتوبر کو دیئے جائیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ پبلک سروس کمیشن (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

نے اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتی کیلئے انٹرویو کئی ماہ قبل کئے تھے۔ اب کامیاب امیدواروں کو تعیناتی کیلئے بلالیاگیا ہے ان نئے اسسٹنٹ پروفیسرز کو جاب آفر لیٹر 15 اور 16 اکتوبر کو دیئے جائیں گے۔پی پی ایس ای سے 6 سو اسسٹنٹ پروفیسرز نے کامیابی حاصل کی ، 15 نومبر کو میل ، 16 نومبر کو فی میل اساتذہ کو جاب آفر لیٹرز دیے جائیں گے۔

جاب آفر لیٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر