وزیر اعلیٰ نے تعلیم کے چراغ روشن کر دیئے‘ مستقبل پائیدار ہوگا‘ رضا علی گیلانی

وزیر اعلیٰ نے تعلیم کے چراغ روشن کر دیئے‘ مستقبل پائیدار ہوگا‘ رضا علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے خدمت انسانی کے ذریعے تعلیم کا جو چراغ روشن کیا ہے اس کی روشنی ہمارے پائیدار مستقبل کی نوید ہے . ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے ڈیرہ غازیخان میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے چوتھے (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

مرحلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر ڈیرہ غازیخا ن ڈویژن کے 4100ذہین طلباؤطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے . صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ آج کے نوجوان طلبہ پاکستان کا مستقبل ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے قائد ؒ کے خواب کی تعبیر پیش کرنا ہے .انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونہار طالب علموں کو نہ صرف لیپ ٹاپ اور وظائف سے نواز ا گیا ہے بلکہ پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان طلبہ کو سلامی پیش کر کے احترام آدمیت اور طالب علم کا جو منظر پیش کیا ہے اس سے پہلے دیکھنے میں نہیں آیا . مذکورہ تقریب سے صوبائی وزیر ورکس اینڈ کمیونیکیشن تنویر اسلم ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاک طالب علم کامیابی کیلئے سچ کا زینہ استعمال کریں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے جس درد اور احساس سے پسماندہ علاقوں کے بچوں کی کارکردگی کو سراہا ہے اس سے یہ یقین کیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہو گا . تقریب سے دانش سکو ل کے طالب علم شاہد سرفراز نے اپنی داستان سناتے ہو ئے کہا کہ وہ ایک یتیم طالب علم ہے جسے حکومت نے سرپرستی کر کے اوج ثریا کے راستے پر گامزن کردیا ہے . ان کا عزم ہے کہ وہ تعلیم کی روشنی کو گھر گھر پہنچا کر ملکی ترقی میں اپنا کردارادا کریں گے . بعدازاں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کی طالبہ رمشاء اسحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم ہی وہ سب سے بڑا ہتھیار ہے جس سے ہم دنیا پر غلبہ حاصل کر سکتے سائنسی ایجادات کا عہد نوتقاضا کرتا ہے کہ ہم لیپ ٹاپ جیسی سہولت سے فائدہ اٹھا کر مستقبل کے راستوں کا تعین کرتے ہوئے اپنی منزل پا لیں . تقریب کی نظامت علاقہ کی ہمہ جہت شخصیت محبوب حسین نے ،افرا احمد ، حاویہ بشیر ، ماورا زاہد ، محمد عبدالرحمن ، محمد اویس حمید قرنی ، سعد سلیم ، ولیجہ بلال ، آمنہ بشیر ، سیدہ فنیرہ بتول ، محمد عارف ، احسن ارشد، علی حسن ، محمد اسامہ ، طلحہ رحمن ، اسد ریاض، عائشہ بتول ، مصباح اعجاز ، بختاور خالد ، زرناب شوکت ، وردا فیض ، فاطمہ نور ، سعد رسول ، شمس الحق ، وقاص فرید سمیت ڈویژن بھر میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں جدید ٹیکنالوجی کے آئی سیون لیپ ٹاپ کمپیوٹر تقسیم کیے .