مشال خان کیس ، مزیددوگواہوں کے بیانات ریکارڈ

مشال خان کیس ، مزیددوگواہوں کے بیانات ریکارڈ

  



ہری پور(آئی این پی) مشال خان قتل کیس سماعت 11نومبر تک ملتوی مزیددو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے گے گواہوں کے تعداد47 ہو گئی بیان قلمبند کیے جانے والوں میں ڈی ایس پی ایک فوٹو گرافر بھی شامل مشال خان قتل کیس آخری مراحل میں داخل ایک ماہ کے دروان فیصلہ متوقع (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

سنٹرل جیل میں قید ملزمان کی جانب سے مشال خان کے اہل خانہ کو مبینہ دھمکیاں ملنے پر سنٹرل جیل میں قید گرفتار ملزمان کو بارکوں تک محدوکرکے سنٹرل جیل میں قائم پی سی او کو بھی بند کر دیا گیا مشال خان قتل کیس میں نامزد ساٹھ ملزمان میں سے چار ملزمان تاحال مفرور ہیں پولیس گرفتاری کرنے میں تاحال ناکام ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت تمام ملزمان کی دائر ضمانتوں کی درخواستیں پہلے ہی مسترد کر چکی ہے بدھ کے روز سنٹرل جیل ہری پور میں قائم ٹرائل کورٹ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان خان نے کیس کی سماعت شروع کی سماعت کے دوران مشال خان کے والد اقبال خان لالہ پشاور کے وکلاء شہاب خٹک ایاز خان بیرسٹر عامر ایڈوکیٹ اور سرکاری پرسیکیوٹر ٹیم کے فضل نورانی عارف بلال عبدالحمید ایڈوکیٹ سنٹرل جیل میں موجود تھے جبکہ ملز ما ن کے وکیل مسعود اظہر جاوید تنولی فضل الحق عباسی ریاض یوسف زئی ایڈوکیٹ سمیت ملزمان کی اوکلاء کی ایک بڑی تعداد مقدمہ کی پیروی کے لیے کورٹ روم میں موجود تھی سماعت کے دوران ڈی ایس پی مردان حیدر اور فوٹو گرافر کامران کے بیان قلمبند کیے گے ہیں جبکہ تین دوسرے گواہوں کو اگلی سماعت پر طلب کیا گیا ہے ۔

مشال خان قتل کیس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...