سرکاری اداروں کی نجکاری کیخلاف ایپکا ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال، مظاہرے ، ریلیاں

سرکاری اداروں کی نجکاری کیخلاف ایپکا ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال، مظاہرے ، ...

  



ملتان، خانیوال ، دنیا پور، بہاولپور( سپیشل رپورٹر، وقائع نگار، نمائندگان) سرکاری اداروں ، ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف اور مطالبات کے حق میں ملتان سمیت مختلف شہروں میں ایپکا ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں اس سلسلہ میں ملتان سے سپیشل رپورٹر اور وقائع نگار کیمطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف گزشتہ روز (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ضلع کے تمام محکموں اور ہسپتالوں میں کلریکل سٹاف نے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی اور دفاتر کی تالہ بندی کی ،نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال ،محکمہ صحت دفاترسمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی ہڑتال کی گئی ،ایپکا نشتر یونٹ کے صدر اطہر اقبال کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے ،بصورت دیگر ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔دریں اثناء4 محکمہ صحت اورسرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ملتان ڈویڑن نے بھی تمام سرکاری محکموں میں قلم چھوڑ ہڑتال کی ، پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ملتان ڈویڑن نے مرکزی قیادت کیفیصلے پر محکمہ صحت وسرکاری ہسپتالوں کی نجکاری ،5فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس ،مہنگائی گیس ، بجلی ،تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ، کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کییجانے ،کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ نہ کرنے ، یوٹیلیٹی الاؤنس اور ہاؤس ریکوزیشن سول سیکرٹریٹ سمیت دیگر ملازمین میں تفریق پیدا کرنے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ، رضاہال سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈویڑنل صدراپیکا ملتان ڈویڑن چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے کی ،ریلی کا اختتام چوک کچہری پرہوا جہاں ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں تمام صوبائی محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مظاہرین نے بینرز اورپوسٹرز بھی اٹھارکھے تھے ، جن میں ، محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں میں کلریکل سٹاف کی سیٹوں کوختم کرنے اورملازمین کو 5فیصد ایڈہاک ریلیو نہ دینے کیخلاف نعرے درج تھے ،ایپکا رہنماو?ں نے اس فیصلے کو عوامی مفاد کے خلاف قراردیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ بھی کیا جائیگا،ریلی ومظ?اہرے میں محکمہ صحت سے مختار احمد راٹھور ،شفیق احمد ، محکمہ بلڈنگ سے عارف محمود بھٹہ ، فوڈ نالسٹ اعلم شیر اعوان،محکمہ ایجوکیشن سے اسلم قریشی،سعید مجاہد،محکمہ جنگلات سے محمد اسلم ، محکمہ اریگیشن سے اجمل سیال ، ارشاداحمد خان مشینری ڈویڑن سمیت دیگر محکموں کے ملازمین و عہدیداروں نیشرکت کی۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع خانیوال نے گزشتہ روز مطالبات کے حصول کے لیے ضلعی صدر ایپکا ملک قاسم کی سربراہی میں قلم چھوڑ ہڑتال کی ہڑتال کے ودران دفتر کی مکمل تالہ بندی کی گئی ضلع بھر کے سرکاری ملازمین ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں جمع ہوئے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد قاسم اور میاں عمران کمبوہ نے کہا کہ اپ گریڈیشن سے محروم گریڈ 1 تا16 کی اپ گریڈیشن کی جائے شادی گرانٹ 50 ہزار روپے کی جائے یوٹیلٹی الاؤنس تمام ملازمین کو بلاتفریق دیا جائے دنیا پور سے نامہ نگار کیمطابق ایپکا پنجاب کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی اپیل پر پورے پنجاب کی طرح میونسپل کمیٹی دنیاپور میں بھی ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈکی منظوری کے لیے ظفر اقبال انجم چیئر مین میڈیا سیل ایپکا پنجاب کی قیادت میں ہڑتال کی گئی مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت، زراعت، لوکل گورنمنٹ(کارپوریشن ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی) سمیت تمام محکمہ جات کی ختم کی جانی والی پوسٹ بحال کی جائیں بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابقاپیکابہاولپور ڈویژن کے زیراہتمام ہزاروں ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ کیا۔محکمہ صحت میں ہسپتالوں کے سٹاف اور واٹرمینجمنٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی ،لیریسی ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کوریگولرنہ کرنے ،زکوٰۃ پیڈملازمین عر صہ درازسے مستقل ہو نے کیلئے سراپااحتجاج ، محکمہ انہار اور سو شل ویلفیئر کے بقیہ کیٹررزکی اپ گریڈیشن جیسے مطالبا ت کی منظوری کیلئے پو راپنجاب سراپااحتجاج سیکرٹری جنرل پنجاب فخرالرحمن اظہر،سیدسلمان حید ر،ڈاکٹر محمد عبداللہ،چوہدری زاہدمحمود،بشارت علی چیمہ،عبدالسلام اعوان ،سید حسن رضا،حافظ محمد اقبال ،چوہدری محمدرفیق،رفیق احمد خان ،خضرحیات ،محمد قاسم ،سیف الرحمن ،فرح شہزاد، صادق عباسی نے خطاب کرتے ہو ئے کہ حکو مت پنجاب اپیکا ملازمین کے دیرینہ مطالبات فوری طور پر پورے کرے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...