جامشورہ، مہران یونیورسٹی سے 5بم برآمد، ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دئیے

جامشورہ، مہران یونیورسٹی سے 5بم برآمد، ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جامشورو(آئی این پی) مہران یونیورسٹی کے سامنے سے بم ڈسپوزل سکواڈ نے پانچ بم ناکارہ بنادیے، بموں میں بڑی مقدار میں بال بیئرنگ اور کیمیکل استعمال کیا گیا تھا، بم کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو خالی کرالیا، بم ناکارہ بناکر سکیورٹی اداروں نے بڑے نقصان سے بچالیا، تین(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد سکیورٹی اداروں نے یونیورسٹی کو کلیئر قرار دیدیا۔ بدھ کو مہران یونیورسٹی کے سامنے سے پانچ بم برآمد کیے گئے، بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر پانچوں بم ناکارہ بنادیے۔ بم میں بڑی مقدار میں کیمیکل اور بال بیئرنگ استعمال کیے گئے تھے، بم ملنے کی اطلاع پر یونیورسٹی کو ہنگامی بنیادوں پر خالی کرالیا گیااور یونیورسٹی کی مکمل تلاشی لی گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقع کی تفتیش شروع کردی، سکیورٹی اداروں نے بروقت کاروائی کرکے بڑے نقصان سے بچالیا،تین گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد سکیورٹی اداروں نے یونیورسٹی کو کلیئر قرار دیدیا۔