آرٹس کونسل تا ایم ڈی اے سڑک شکست وریخت کا شکار

آرٹس کونسل تا ایم ڈی اے سڑک شکست وریخت کا شکار

  



ملتان(نیوز رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر کی مصروف ترین شاہرائیں سالہا سال سے شکست و ریخت کا شکار ہیں ضلع میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے کروڑوں روپے فنڈز کے اجراء کے اعلانات کے باوجود ان مصروف شاہراؤں کے نصیب پچھلے چند سالوں سے نہیں جاگے افسوسناک امر یہ ہے کہ آرٹس کونسل سے ایم ڈی اے چوک تک کی سڑک پچھلے تین سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے حکومتی نمائندگان اور ضلعی حکام کی آرٹس کونسل میں اکثر آمد(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

رہتی ہے لیکن یہ اجڑی ہوئی سڑک کسی کی توجہ حاصل کرنے سے تاحال محروم ہے۔سیوریج کے نام پر شہریوں کو سالوں پر محیط اذیت سے دوچار کرنا پنجاب حکومت اور مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اربوں روپے کے منصوبے مکمل کرنے کیلئے حکومت دن رات مشینری کا اور وسائل کی بھرمار کروادیتی ہے۔جبکہ براہ راست شہریوں کو ریلیف دینے والے منصوبے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث لٹکا دئیے جاتے ہیں ملتان شہر کی بیشتر سڑکیں ماسوائے کمشنر اور ڈی سی کے گھروں کو جانیوالی سڑکوں کے جن میں نواں شہر تا ڈیرہ اڈا،سورج میانی تا ایم ڈی اے چوک،پل واصل روڈ،لکڑ منڈی،بکر منڈی روڈ،گھنٹہ گھر چوک،متی تل روڈ،ممتاز آباد ورڈ سے بی سی جی چوک سے غلہ منڈی اور ٹمبر مارکیٹ تک روڈ شکست و ریخت کا شکار ہوچکے ہیں۔افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ بوسن روڈ پر میٹروبس منصوبے کی تکمیل کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس بات کا اعادہ کیا گیا تھا کہ دونوں اطراف کے روڈز کی از سر نوتعمیر کی جائیگی لیکن ابھی سال بھی نہیں گزرا اور روڈ پر گڑھے پڑنا شورع ہوگئے اور جگہ جگہ سیوریج کے ڈھکنے لڑھک چکے ہیں سڑکوں کی اس ٹوٹ پھوٹ کے باعث حادثات کی شرح میں بھی ریکارڈ اضافہ کیا جارہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر