ٹرین کی گدھا گاڑی کو ٹکر، روڈ حادثات، 4خواتین سمیت 9 افرد لقمہ اجل

ٹرین کی گدھا گاڑی کو ٹکر، روڈ حادثات، 4خواتین سمیت 9 افرد لقمہ اجل

  



ملتان، قطب پور، ماچھیوال، چوک مکول، شادن لُنڈ، منڈی یزمان (کرائم رپورٹر، سٹی رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت مختلف شہرں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 9 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تفصیل کیمطابق ہیڈ نوبہار کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، ریسکیو کے مطابق موٹرسائیکل سوار محمد بلا موقع پر دم توڑگیا جبکہ عمران زخمی ہوا جسے علا ج کیلئے نشتر داخل کرادیا گیا ہے۔ دریں اثناء والد کیساتھ موٹرسائیکل پر(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

جانیوالی خاتون دوپٹہ پہیہ میں آنے کے باعث سڑک پر گر گئی، جس کے اوپر سے ٹرالی گزر گئی،پولیس کے مطابق چک شمالی اڈا لاڑکا رہائشی صفدر بیٹی محریہ بی بی کیساتھ جارہا تھا کہ خاتون حادثہ کاشکار ہوکر موقع پر دم توڑ گئی علاوہ ازیں کراچی سے آنے والی تیز گام ایکسپریس جب پیرا غائب ریلوے اسٹیشن اور ریاض آباد ریلوے اسٹیشن کے درمیان پہنچی تو گدھا ریڑی تیز گام ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے باعث گدا ریڑھی پر سوار نامعلوم خاتون موقع پر دم توڑ گئی قطب پور سے نامہ نگار کیمطابق نامعلوم گاڑی کی سائیڈ لگنے سے آٹو مکینک موقع پر جاں بحق ۔لعش کئی گھنٹے موٹر سائیکل سمیت کھال میں پڑی رہی ۔نماز جنازہ کے بعد سپر دخاک ۔16سالہ نوجوان جو قطب پور اڈہ پرعبدالمجید آٹوز مکینک کے پاس کام کرتا تھا ۔شام کو اپنے گھر جا تے ہوئے کسی نامعلوم نے سائیڈ ماری تو نوجوان موٹر سائیکل سمیت کھال میں جا گرا ۔جہاں کئی گھنٹوں پڑا رہا ۔مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد سپر خاک کر دیا گیا ہے ۔ ماچھیوال سے نامہ نگار کیمطابق بوریوالا۔گگو منڈی کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم ۔ ایک شخص جان بحق دوافراد معجزانہ طور پر محفوظ ،معمولی زخمی،حادثہ تیز رفتادی کے باعث پیش آیا .،.کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ ہلاک ہونے والا ڈرائیور افضل بورے والا کے نواحی گاوں 491/EB کا رہائشی تھا اور دیگر دو افراد کے ساتھ قصور سے بورے والا آ رہا تھا مانا موڑ سے ذرا پیچھے تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چوک مکول سے نامہ نگار کیمطابق شاہ جمال کرم داد قریشی روڈ پر بستی بلوچاں کے قریب موٹر سائیکل رکشہ پر سوار محمد یوسف موقع پر جان بحق جبکہ ساتھی ایوب شدید زخمی جسے فوری طور پر نشتر ریفر کر دیا گیا زخمی کو ہسپتال لایا گیا تو ہسپتال میں ایمبولنس موجو د نہ تھی شادن لُنڈ سے نامہ نگار کیمطابق غلا م فر ید کمبھا ر جس کی کا لا میں اینٹیو ں کی دو کا ن ہے گذ شتہ شب مو ٹر سا ئیکل پر سوار وا پس اپنے گھر آ رہا تھا کہ انڈ س ہا ئی وے پر اسلا می مد رسہ کے نز دیک جو نہی اس نے گھر جا نے کے لئے مو ٹر سا ئیکل مو ڑی تو سا منے سے آ نے وا لے مو ٹر سا ئیکل سوا ر نے ٹکر ما ر دی جس سے وہ گر پڑا اور مو قع پر ہلا ک ہو گیا منڈی یزمان سے نامہ نگار کیمطابق کڈ والہ بنگلہ چک 47ڈی بی کا لونی کا رہا ئشی محمد اکبر مو ٹر سائیکل پر تین خواتین کے ہمراہ یزمان سے اپنے گھر جا رہا تھا۔ ابھی وہ راستے میں ہی تھا کہ فورٹ عباس سے آنے والی تیز رفتار اے سی بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین کندن بی بی اور روبینہ بی بی جاں بحق ہو گئیں۔ جبکہ محمد اکبر اور ایک خا تون شدید زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری ہسپتا ل داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں انککی حالت تشویش ناک بتائی جا تی ہے۔یزمان پو لیس نے اے سی بی قبضے میں لے کر مفرور ڈرائیور کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...