ڈیرہ میں محکمہ سیاحت کا ڈویژنل آفس کھول دیا گیا

ڈیرہ میں محکمہ سیاحت کا ڈویژنل آفس کھول دیا گیا

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخواہ کی ہدایت پر بنوں ‘ کوہاٹ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کے آفس میں محکمہ سیاحت کا ڈویژنل آفس کھول دیا گیا ہے ریسٹورنٹ ‘ہوٹل‘ ٹریول ایجنسی اور رینٹ اے کار کیخلاف عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے واٹس اپ نمبر03138882999جاری کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انچارج محکمہ سیاحت جنوبی اضلاع خیبرپختونخواہ جاوید مروت نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے کیا انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اس سلسلے میں ایڈوائزری کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ چیئرمین اور انچارج محکمہ سیاحت جنوبی اضلاع خیبرپختونخواہ سیکرٹری ہوں گے انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی زیر صدارت ہونے والے حالیہ اجلاس میں ضلع ڈیرہ کی تمام ہوٹلز ‘ ریسٹورنٹ ‘ٹریول ایجنسیاں اور رینٹ اے کار کو سات روز 13نومبر 2017تک محکمہ سیاحت کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کی وارننگ دی گئی ہے بصورت دیگر ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی کاروبار بھی سیل کیا جائیگا اور اس کے ساتھ بھاری جرمانہ بھی ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر