صوابی ،رزڑ میں نوجوان کا قتل ،ٹریفک حادثہ میں 5 زخمی

صوابی ،رزڑ میں نوجوان کا قتل ،ٹریفک حادثہ میں 5 زخمی

  



صوابی ( بیورورپورٹ )تحصیل رزڑ کے علاقے ترلاندی میں ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ سیرئی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ،عامر علی سکنہ ترلاندی نے تھانہ کالوخان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی دائم علی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا ، قتل کی دعویداری مبینہ طور پر اجمل خان پر کی گئی ہے اور وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی ہے ،مقتول کی چند روز بعد شادی ہونے والی تھی ،کالوخان پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،دریں اثناء صوابی مردان روڈ پر سیرئی کے مقام پر دو موٹرسائیکلیں اور سوزوکی وین آپس میں ٹکرانے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی منتقل کردیا گیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر