سپورٹس کھلاڑیوں کو فرنٹیئر کور میں بھرتی کرنے کے لئے ٹرائلز

سپورٹس کھلاڑیوں کو فرنٹیئر کور میں بھرتی کرنے کے لئے ٹرائلز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باڑہ (نامہ نگار) پاک فوج کے زیر نگرانی تحصیل باڑہ کے مختلف قبیلوں کے سپورٹس کھلاڑیوں کو فرنٹیئر کور میں بھرتی کرنے کے لئے ٹرائلز کے پہلے سیشن میں مختلف گیمز ٹیسٹ لیا گیا جس میں کامیاب امیدواروں سے تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا اور درجنوں نوجوان ایف سی کے سپورٹس شعبے کے پہلے مرحلے میں کوالیفائی کر گئے ہیں ۔سکیورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق ٹرائلز میں کامیاب ہونے والوں کو اگلے مرحلے میں بہت جلد بلایا جائے گا اور انہیں متعلقہ سپورٹس کٹیگری کے مطابق بھرتی کیا جائے گا ۔ ڈوگرہ سیکٹر کے گراؤنڈ میں ہونے والے ٹرائلز میں38بلوچ رجمنٹ اور سیکٹر بریگیڈ کے زیر نگرانی 400سے زائد کھلاڑیوں کو ٹرائل میں شامل کیا گیا جس میں فٹ بال ،والی بال ،ہنٹر بال ،ایتھلیٹکس مارشل ارٹ اور دیگر مختلف اقسام کے کھیل کے سلسلے میں لئے گئے ٹیسٹ میں منتخب ہونے والے نوجوانوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ آئندہ مرحلے کا انتظار کریں ان جلد ہی دعوت دی جائے گی ۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈئر ارشد توفیق ،12این ایل آئی کے کرنل شفیق ، میجر علی اورکیپٹن شفیق سمیت 38بلوچ رجمنٹ کے افسران بھی موجود تھے ۔