شبقدر میڈیا سنٹر کے انتخابات ،اخونزادہ ایاز چیئرمین منتخب

شبقدر میڈیا سنٹر کے انتخابات ،اخونزادہ ایاز چیئرمین منتخب

  



شبقدر(نمائندہ خصوصی) شبقدر میڈیا سنٹر کے انتخابات مکمل ہو گئے اخونزادہ محمد ایاز چیر مین سید نادر شاہ صدر جبکہ عرفان اللہ جان جنرل سیکرٹر ی منتخب اپنے صحافتی زمہ داریوں کو ایمانداری سے نبھائے گے اور اپنے علاقے کے عوام اور ان کے مسائل کی بھر پور طریقے سے نشان دہی کریں گے نومنتخب کابینہ ۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کاایک اہم اجلاس زیر صدرات رحمن اللہ شاکر منعقد ہوا جس میں سال 2017-18 کے لئے انتخابات کرائے گئے جس کے مطابق اخونزادہ محمد ایازچیرمین جبکہ سید نادر شاہ باچہ صدر اور عرفان اللہ جان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ دیگر کابینہ میں سجاد احمد وائس چیرمین ۔آفتاب احمد مہمند سینر نائب صدر رحمان اللہ شاکر نائب صدر ۔صدیق اکبر جوائنٹ سیکرٹری ۔سجاد شیر پریس سیکرٹری ۔نصرو اللہ فنانس سیکرٹری ۔ زرعلی خان انفارمیشن سیکرٹری ۔ گل گریم مٹہ آفس سیکرٹری اور رحمان گل رابطہ سیکرٹری جبکہ فرمان اللہ اور زبیر احمد حلیم زئی ۔ساجد رشکئی۔نادر خان صافی ایگزیکٹیو باڈی ممبرز شامل ہے اس موقع پر نو منتخب کابینہ نے اس بات کا عذم کیا کہ تمام ساتھی اپنی صحافتی زمہ داریوں کو ایمانداری سے نبھاتے ہوئے اپنے علاقے کے عوام اور ان کو درپیش مسائل کی نشاندہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر