افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ،کرنل عامر شہزاد

افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ،کرنل عامر شہزاد

  



تیمرگرہ ( بیورورپورٹ) کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل عامر شہزاد نے کہا ہے کہ خطہ کے حالات تیزی سے بدل ہورہے ہیں اور ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہاہے جسکی وجہ سے ہمیں بھی اپنے اردگردکے حالات بھی گہری نظر رکھیں تاکہ امن وامان کی صورتحال برقرار رہ سکے حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعات سے معلوم ہورہاہے کہ اب علاقے میں دہشت گردوں کے سہولت کارموجود ہے ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل عامر شہزاد نے ایف سی چھاونی بلامبٹ میں علاقے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرگہ میں ممبران اسمبلی بخت بیدارخان،سعید گل ،اعزازالملک افکاری،ڈپٹی کمشنرعطاء الرحمن،ایس پی نوشیر خان اعلیٰ فوجی وسول افسران مقامی مشران اور بلدیاتی نمایندوں نے شرکت کی کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل عامر شہزادنے کہاکہ جو دہشت گرد سیکورٹی فورسز کو مطلوب ہیں وہ رضاکاررانہ طورپر گرفتاری دیں اور عوام مشکوک افراد کو پناہ دینے سے گریز کریں اوراگر اس سلسلے میں کوئی بھی شخص ملوث پایا گیا تو انکے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ فورسز کی ایجنڈا بالکل واضح ہے اور فورسز امن کے قیام کیلئے کام کرتی ہے جسمیں عوام کی تعاون کی ضرورت ہے جب علاقے میں امن ہو تو یہاں پر سیاح بھی آئیں گے جس سے معیشت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم اورکھیل کود کے سرگرمیوں میں مصروف رکھیں تاکہ انکے ذہین منفی سرگرمیوں کی جانب راغب نہ ہو انہوں نے سرکاری محکموں کے آفسران کو ہدایت کی کہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کی حل کیلئے فوری اقدمات اٹھائیں اس موقع پر مقامی مشران امن وامان کو قائم رکھنے کیلئے فورسز سے ہر قسم کے تعاون کا اعلان کریں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...