آئین توڑنے ، عدلیہ اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے آزاد گھو م رہے ہیں : مریم اورنگزیب

آئین توڑنے ، عدلیہ اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے آزاد گھو م رہے ہیں : مریم ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے مقبول لیڈر کی قانون کی تلوار سے گردن کٹی تو اس پر فیصلہ عوام نے دیا‘نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور پاکستان کی عدلیہ کو تحفظ دیا‘ آئین توڑنے والے‘ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں‘ آئین اور قانونی اداروں کو گالیاں دینے والے آزاد فضاؤں میں گھوم رہے ہیں‘ شریف خاندان اور حکومت کو سیسلین مافیا اور گارڈ فادر کہا گیا۔ بدھ کو مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے مقبول لیڈر کی قانون کی تلوار سے گردن کٹی تو اس پر فیصلہ عوام نے دیا۔ پاکستان کی عوام نے محمد نواز شریف کے لئے تاریخ میں تین مرتبہ فیصلہ دیا۔ محمد نواز شریف عوام کے ووٹوں سے تین مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئے۔ محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور پاکستان کی عدلیہ کو تحفظ دیا۔ وہ شخص تین نومبر کو آئین اور قانون کی پاسداری کے لئے کمرہ عدالت میں بیٹھا آئین توڑنے والے عدلیہ اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں۔ آئین اور قانونی اداروں کو گالیاں دینے والے آزاد فصاؤں میں پھر رہے ہیں۔ شریف خاندان اور حکومت کو سیسلین مافیا اور گارڈ فادر کہا گیا اگر ان کو فیصلے پر یقین ہوتا تو بہتر ہے نظر ثانی اپیل کوئی اور بینچ سنتا اور وہ فیصلہ دیتا۔

مریم اورنگزیب

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...