نوشہرہ میں بلدیاتی خالی نشتوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری 21 دسمبر کو پولنگ ہوگی

نوشہرہ میں بلدیاتی خالی نشتوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری 21 دسمبر کو پولنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ)نوشہرہ میں بلدیاتی خالی نشتوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیاگیاہے 21 دسمبر کو پولنگ ہوگی اس سلسلے میں مقرر کردہ ریٹرننگ آفیسر و ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسرنوشہرہ سردارآفتاب کے مطابق ویلج کونسل جبئی، اکوڑہ خٹک تھری، اکبرپورہ ون، ویلج کونسل اکوڑہ خٹک 4، ڈاگ بیسود، ترخہ میں خالی نشستوں پر انتخابات ہوں گے 13-14 نومبر کو کاغذات نامزدگی 16-17کو جانچ پڑتال، 20-21 کو اپیل، 22-24 تک اپیلوں کی سماعت ہوگی جبکہ کاغذات کی واپسی 27 نومبر نشانات 28 نومبر کو الاٹ کئے جائیں گے اور اسی دن فائنل لسٹ اویزاں کی جائے گی۔