مردان کے نوجوان نے ویٹ لفٹنگ میں عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
پشاور( سپورٹس رپورٹر) امریکہ میں منعقد ہونے والے ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلے میں مردان سے تعلق رکھنے والے حضرحیات نے 400کلوگرام وزن اٹھاکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔پوری دنیا میں میڈیا کے ذریعے شہرت پانے والے 25سالہ440کلو وزنی پاکستانی ہیوی ویٹ پہلوان خان بابا نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرتے ہوئے امریکہ میں ویٹ لفٹنگ کے عالمی مقابلے میں چارسو کلوگرام وزن اٹھاکر عالمی ریکارڈ بنالیا اس سے قبل دنیا کے کسی بھی کھلاڑی نے اتنی وزن نہیں اٹھائی تھی۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے خان بابا نے کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے شہرت دینے کے علاوہ عالمی اعزاز سے نوازا یہ سب میرے والدین کی دعاؤں اور اپنے چاہنے والوں کی محبت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف وسائل کی کمی ہے حکومت صرف کرکٹ کو فروغ دے ر ہاہے اور دوسرے کھیلوں کو نظرانداز کررہا ہے جس کی وجہ سے نیا ابھرتا ہوا ٹیلنٹ ضائع ہورہا ہے حکومت دوسرے کھیلوں کو بھی ترجیح دیں تاکہ مزید ٹیلنٹ بھی سامنے آسکیں اور پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں۔زمونگ جذبہ ویلفےئر سوسائٹی مردان کے چےئر مین محمد پرویز اور پریس سیکرٹری عبداللہ شاہ بغدادی نے ویٹ لفٹنگ میں عالمی اعزاز حاصل کرنے پر خان بابا کومبارکباد پیش کرتے ہو ئے اس توقع کااظہارکیاکہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کے مقابلوں میں حصہ لیکر اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کریگا۔