وزیراعلیٰ پنجاب کا مولانا ا مجد حسن کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب کا مولانا ا مجد حسن کے انتقال پر اظہار افسوس

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف نے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم و متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے بھتیجے اور علامہ ارشد حسن ثاقب کے بھائی مولانا حکیم امجد حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

انتقال

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...