نواز شریف سیاست کا محور تھے، ہیں اور رہیں گے ،آصف کرمانی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف پاکستان کی سیاست کا محور تھے،محور ہیں اورمحور رہیں گے۔بدھ کو جاری کردہ اپنے بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ محمد نواز شریف پاکستان کی سیاست کے سب سے اھم ترین رہنما ہیں جبکہ عمران خان بارھویں کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے حصول اور ووٹ کے تقدس کی جدوجہد میں قوم محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف پاکستان میں آئین اور قانون کی بالا دستی چاہتے ہیں۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے۔