فاٹا کی پیپلز پارٹی مضبوط جماعت ہے ،ضیاء اللہ آفریدی

فاٹا کی پیپلز پارٹی مضبوط جماعت ہے ،ضیاء اللہ آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، عمران خان نوجوان نسل کو ملک سے دشمنی اور بغاوت پر اُکسا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نظریے سے ہٹ کر بھگوڑوں اور کرپٹ مافیا کا گڑھ بن گیا ہے۔ خیبر پختون خواہ میں ٹیکنیکل طریقے سے کرپش کا بازار گرم ہے۔ پی پی پی فاٹا میں مقبول ترین اور عوام دوست پارٹی ہے۔ غلطیوں سے سیکھ کر آئندہ حکومت پی پی پی کی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر اور ممبر خیبر پختونخواہ اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی، پی پی پی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بہرہ مند تنگی نے مہمند پریس کلب میں ارشد بختیار سمیت دویزئی قوم کے شمولیتی تقریب اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر پی پی پی فاٹا ترجمان جنگریز خان مہمند، مہمند ایجنسی صدر ڈاکٹر فاروق افضل ، جنرل سیکرٹری فضل ہادی خان، ارشد خان لالا، محترم خان سمیت ڈیڑہ سو تک پارٹی ورکر ز اور عہدیدار موجود تھے۔ ضیاء اللہ آٖریدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ہر دور حکومت میں قبائل کو نمایاں ترقی دی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں بجلی اور سڑکوں کا جال بچھایا۔ جبکہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور حکومت میں قبائل کو ووٹ کا حق دے کر پاکستانی شہریت دلوادی۔ جبکہ گزشتہ دور حکومت میں سیاسی آزادی، بی آئی ایس پی پروگرام کو توسیع دی اور فاٹا کو پہلا سویلین گورنر کا عہدہ دیا۔ ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ PK-1 کی سیٹ عمران خان کی نہیں بلکہ حلقے کی عوام کی امانت ہے۔ تب چھوڑوں گاجب عوام مطالبہ کرینگے۔ عمران خان اپنے نظریے سے ہٹ چکا ہے۔ اور پارٹی منشور سے انحراف کر کے پاکستان کے جوان نسل کو گمراہ کر کے ملک کے اداروں سے لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے ساتھ جھوٹے وعدے کر کے دوسروے صوبوں میں جا کر برائے نام ترقی کی مثالیں دے رہے ہیں۔ جو کہ سیاسی کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس سسٹم اور گرین پشاور و خیبر پختونخواہ کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکہ دے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بھگوڑوں اور نیب زدہ لوگوں کا ٹولہ بنتا جا رہا ہے۔ اس لئے آئندہ انتخابات میں عوام انہیں مسترد کر کے اصل مقام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی اصل نظریاتی اور عوامی پارٹی ہے۔ غلطیوں اور کوتاہیوں پر قابو پا کر آئندہ الیکشن میں جیت جائینگے۔ انہوں نے نواز شریف اور مسلم لیگ کو سیاسی مرحوم قرار دیا اور کہا کہ پی پی پی کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی کوئی دائمی حیثیت نہیں۔ اس موقع پر مہمند ایجنسی تحصیل پنڈیالئی دویزئی کے سرکردہ خاندانوں اور قومی مشران نے ارشد بختیار کی قیادت میں پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔