سرکاری افسران اور اہلکار وں کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،ڈی سی ٹانک

سرکاری افسران اور اہلکار وں کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ،ڈی سی ٹانک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(نمائندہ خصوصی)عوامی مسائل کے حل کے لئے سرکاری افسران اور اہلکاروں کی جانب سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کے اولین فرائض میں شامل ہے سرکاری محکموں میں بہتری لانے کے لئے تما م وسائل کو بروئے کا ر لا رہے ہیں تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہونے میں مدد مل سکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ٹانک راجہ فضل خالق نے ٹانک ٹاؤن ہال گراؤنڈ میں سٹی ون اور سٹی ٹو کے لئے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا کھلی کچہری میں معززین علاقہ ،سول سو سائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد،سٹی ون کے ناظم ملک نجیب اللہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر ، منتخب بلدیاتی کونسلرز ،تمام محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کو پینے کے صاف پانی ،صفائی کی صورتحال،سڑکوں کی خستہ حالی ،نالیوں کی بندش،تعلیمی اور صحت کے متعلق مسائل کے بارے میں آگاہی دی ڈپٹی کمشنر کا کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور مستقل بنیادوں پر حل کرنا سرکاری محکوں کے فرائض میں شامل ہے اور یہی ان کی ترجیحات ہونی چاہئے انہوں نے سرکاری افسران پر واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ سٹی اور مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کی دستیابی کے لئے تمام متعلقہ محکوں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی کام جاری ہے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں اور انتظامیہ کے درمیان روابط کے فقدان کا خاتمہ ہے جب انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان رابطے مضبوط ہوں گے توعوامی مسائل کے حل ہونے میں کافی مدد ملے گی اس موقع پر مکینوں کی جانب سے بیان کئے گئے مسائل پر ڈپٹی کمشنر راجہ فضل خالق نے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ بعض مسائل کے حل کے لئے ضلعی افسران سے فوری طور پر رپورٹ طلب کی۔